اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انتخابی دھاندلی کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیشن نے 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جس پر چیف جسٹس ناصر الملک نے ازرائے مزاق فریقین کو کہا کہ آپ لوگ اب چھٹیاں منائیں اور انکوائری کمیشن اپنا کام کرے گا جب کہ انکوائری کمیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے 69 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے جب کہ کمیشن کے 86 روز میں 39 اجلاس ہوئے۔الیکشن کمیشن کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں انتخابات میں تکنیکی غلطیاں ہوتی ہیں اور انتخابات کبھی بھی غلطیوں سے پاک نہیں ہوتے لیکن تحریک انصاف کی طرف سے 12 درخواستیں آئیں لیکن کچھ ثابت نہ ہوسکا جب کہ اردو بازار سے اضافی 200 افراد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا جس سے کچھ ثابت نہیں ہوا اور الیکشن کمیشن کے پاس بھی کوئی ایسا ثبوت نہیں آیا جس سے ثابت ہوتا کہ انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی اس لئے یہ کہنا غلط ہوگا کہ انتخابات کے دن کسی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کی رپورٹ کے مطابق 6 ہزار شناختی کارڈز کی تصدیق نہیں ہوسکی، نادرا نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ یہ غلطیاں ہیں انہیں انتخابی دھاندلی نہیں کہا جاسکتا اور اگر کسی ووٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی تو اسے بوگس ووٹ نہیں کہا جاسکتا۔
انتخابی دھاندلی کیس میں فریقین کے دلائل مکمل؛ کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی



















































