پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف ستمبر میں امریکا کا اہم دورہ کریں گے

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف ستمبر میں امریکاکااہم دورہ کرکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہدایت کی ہےکہ امن،سیکورٹی اور ترقی کیلئے پاکستان کی آوازاقوام متحدہ میں سنائی دینی چاہیے۔ وزیراعظم نوازشریف سےاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پرائم منسٹرہائوس میں ملاقات کی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس اور دیگر اہم کانفرنسزسےمتعلق بریف کیا، اس موقع پر مشیرسلامتی سرتاج عزیز اور معاون خصوصی امورخارجہ طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان میں مبینہ بھارتی مداخلت اور اس معاملے کو عالمی فورم پر اٹھا نے سے متعلق امورکابھی جائزہ لیاگیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان سب سے زیادہ فوجی دستے رکھنے والا ملک ہے، پاکستان کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے، امن،سیکورٹی اور ترقی کیلئے پاکستان کی آوازاقوام متحدہ میں سنائی دینی چاہیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مجوزہ دورہ امریکہ کو حتمی شکل دیتے ہوئےفیصلہ کیاگیاکہ وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…