پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

مسائل حل نہ کئے گئے تو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، سندھ حکومت

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر گیس اور بجلی کے مسائل حل نہ کئے گئے تو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔ وزیر خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت والے عزت سے بات نہیں مانتے۔ وزارت پانی و بجلی کا کام لوگوں اور صوبائی حکومتوں کو لوٹنا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعتزاز احسن کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں 22 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کا عملہ جو کرپشن کرتا ہے تو اس کا ازالہ سرکاری عمارتوں پر اوور بلنگ سے کیا جاتا ہے۔ یہ معاملہ وزیراعظم اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے روبرو اٹھایا تو خواجہ آصف مسائل حل کرنے کی بجائے نامناسب رویے سے پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیسکو اور سیپکو کا نظام سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر دھرنا دے گی کیونکہ وفاقی حکومت دھرنوں سے ہی خوف زدہ ہوتی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…