جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بلاول اور عزیر بلوچ میرے بیٹے ہیں،پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر تنویر زمانی کانکاح کا اعتراف

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آصف علی زرداری کے ساتھ شادی سکینڈل کی زد میں رہنے والی پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر تنویر زمانی نے اپنے نکاح کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ و ہ یہ نہیں بتائیں گی کہ کس کے ساتھ ان کا نکاح ہو اہے ، ہاں میں زرداری زرداری کرتی ہوں، وہ بھی زمانی زمانی کرتا ہے، بلاول ہوں یا عزیر بلوچ میرے بیٹے ہیں، بلاول سیکھنے کے مراحل میں ہے، عبدالرحمان بلوچ نے بے نظیر بھٹو کی جان بچائی تھی، فریال تالپور، آصف زرداری کا رشتہ فاطمہ جناح قائد اعظم والا ہے، پاکستان میں مکھی بھی مر جائے تو اس کا الزام رحمان ملک اور آصف زرداری پر لگا دیا جاتا ہے، مجھے کسی پارٹی عہدے کی ضرورت نہیں۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیپلز پارٹی سے 1986ءسے رشتہ ہے، ہمارے ہاں تو جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے کان میںاذان کی جگہ جئے بھٹو کی آواز ڈالی جاتی ہے،2009ءمیں میں نے امریکہ میں کہا تھا کہ اس وقت تک نکاح نہیں کروں گی جب تک ہر مرد اپنی بیوی کو چوڑی پہنانے کے قابل نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر تنویر زمانی سے بار بار پوچھا گیا کہ آپ نے آصف زرداری سے نکاح کیا اور ساتھ آصف زرداری ڈاکٹر تنویرزمانی کی تصویر کی فوٹیج بھی چلائی گئیں لیکن انہوں نے بار بار انکارکیا اور کہا کہ یہ سوال زرداری سے پوچھنا چاہیے،
مزیدپڑھیے:غیرمحفوظ پڑوس میں رہنے والے بیماری ،موت سے قریب ترہوتے ہیں،تحقیق
ان سے پھر سوال پوچھا گیا کہ آپ نے آصف زرداری سے کب اور کہاں نکاح کیا تو انہوں نے پھر انکار کیا بالآخر ڈاکٹر تنویر نے کہا کہ ہاں میں نے نکاح کیا لیکن یہ نہیں بتاﺅں گی کہ میرا نکاح کس سے اور کہاں ہوا، عزیز بلوچ اور بلاول بھٹو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں میرے بیٹے ہیں، بلاول سیکھنے کے مراحل میں ہیں، میں ابھی تک بلاول سے نہیں ملی، جتنے بلاول سجاول ہیں سب بھٹو ہیں، عزیز کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ وہ کہاں ہے لیکن میڈیا اس کے بارے میں کچھ نہیں بول رہا اور نہ ہی انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مکھی بھی مر جائے تو اس کا الزام رحمان ملک اور آصف زرداری پر لگا دیا جاتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کسی پارٹی عہدے کی ضرورت نہیں ہے، ہر طرف آصف زرداری زمانی کی تصویریں چل رہی ہیں۔ برطانوی اخبار کو شادی کی تردید کی ای میل میں نے نہیں حسین حقانی نے کی تھی۔ ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے تمام ورکر میں کو آر ڈی نیشن کےلئے آئی ہوں، نذر گوندل نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک سفید ہاتھی ہے، اس پر جو چڑھ جائے اسے گراتا نہیں جو گر جائے اسے اٹھاتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور اور آصف زرداری کا رشتہ فاطمہ جناح قائد اعظم والا ہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…