اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے مالیاتی بل 2015-16 پر دستخط کردیے۔ صدر کے دستخط کے بعد مالیاتی بل باقاعدہ ایکٹ بن گیا جو آج یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگا۔مالیاتی بل کی سمری وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھجوائی گئی تھی۔ دوسری جانبنجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے فنانس بل کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کیلیے خاموشی سے ترمیم کردی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز کے ایکٹ 1974 کی شق 3 میں ترمیم کے تحت ارکان کی تنخواہ 27 ہزار 377 روپے سے بڑھا کر 36 ہزار 423 روپے کردی گئی ہے۔اس لحاظ سے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سیشن الائونس اور دیگر مراعات اس کے علاوہ ہیں۔ واضح رہے کہ مالی مشکلات اور مہنگائی کی شرح میں کمی کی آڑ لیکر عام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں محض ساڑھے 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور 2 ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل کرکے 11 فیصد اضافے کی تسلی دی جارہی ہے مگر ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے وقت نہ تو حکومت کو کوئی مشکل پیش آئی اور نہ ہی افراط زر کی شرح یاد آئی۔اس کے علاوہ اس ایکٹ کی سیکشن 10 کی ذیلی شق ایک میں بھی ترمیم کردی گئی ہے جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی اندرون ملک بذریعہ ریل و فضائی سفر 3 لاکھ روپے سالانہ تک واچرز جمع کرانے کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ فضائی سفر پی آئی اے کے ذریعے کریں گے اور پی آئی اے و پاکستان ریلویز کے ذریعے سفر کے اخراجات حکومت فراہم کرے گی اس کے علاوہ اس ایکٹ کی شق 13 اے میں بھی ترمیم کردی گئی ہے جس کے تحت کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں، پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حوالے سے قائم کمیٹی، کمیٹی برائے انسانی حقوق اور کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کو دیگر قائمہ کمیٹیوں کے برابر حاصل مراعات ختم کردی گئی ہیں۔
مالیاتی بل آج سے نافذ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں خاموشی سے33 فیصد اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
بجٹ سے پہلے بڑا دباؤ، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن بحالی کا مطالبہ
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری



















































