پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

فوج مخالف بیان دینے پر آصف زرداری مشکل میں پڑ گئے

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)فوج مخالف بیان دینے پر آصف زرداری مشکل میں پڑ گئے، لاہور ہائیکورٹ نے فوج مخالف بیان دینے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 14جولائی تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے فوج مخالف بیان دے کر قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی۔پاکستانی فوج پوری دلیری کے ساتھ آپریشن ضرب عضب میں مصروف عمل ہے ،دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے مگر اسکے باوجود پاکستان کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز سابق حکومتی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا بیان آئین کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فوج مخالف بیان دینے پر آصف علی زرداری کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کو پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…