اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کی کتاب میں صوبے کا غلط نقشہ چھاپنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہےکہ متعلقہ حکام نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم بھی الگ سے تحقیقات کرے گی ۔ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں صوبہ پنجاب کا غلط نقشہ چھاپنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھا جائےگا،وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم بھی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ کتاب میں سرائیکستان اور صوبہ ہزارہ کی اشاعت انتہائی افسوس کا مقام ہے،اتنے اہم معاملے میں چیک اینڈ بیلنس کا موثر میکانزم موجود نہیں،واقعے کی نشاندہی کے بعد متعلقہ محکمے اور حکام کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا ،مگر محکمے نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ نے غلط نقشے والی تمام کتابیں اسکولوں اورمارکیٹ سے فوری اٹھاکر درست نقشے والی نئی کتابوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…