پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران فاروق قتل کیس ،سکاٹ لینڈیارڈ کوپریشانی کاسامنا

datetime 28  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران فاروق قتل کیس میں سکاٹ لینڈیارڈ کی پاکستان آنے والی ٹیم کوسیکورٹی وجوہات کی وجہ سے پریشانی کاسامناہے اس لئے اس ٹیم کی نقل وحرکت کوخفیہ رکھاجارہاہے ۔سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان میں عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفتیش کرے گی۔ ٹیم کی پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ٹیم مزید دو گرفتار ملزموں سید محسن علی اور خالد شمیم سے بھی تفتیش کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے پاس اس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ ٹیم کو پاکستانی حکام کی طرف سے اب تک کی جانے والی تفتیش پر بھی بریفنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی نقل وحرکت خفیہ رکھی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں اب تک تین گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد سے معظم علی کو گرفتار کیا گیا تھا جس پر عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ کے ویزے فراہم کرنے، وہاں تعلیمی ادارے میں داخلہ دلوانے اور رقم دینے کے الزامات ہیں۔ معظم علی کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خالد شمیم اور محسن علی کو ایف سی نے چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا اور اسلام آباد منتقل کیا۔ خالد شمیم اور محسن علی پر لندن جا کر عمران فاروق کو قتل کرنے کا الزام ہے تاہم ایک ملزم کاشف کامران تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ واضع رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ءکو لندن میں گھر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔
–

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…