منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

بیجنگ کا پاکستان کو تین جنگی ہیلی کاپٹر کی جلد فراہمی کا مقصد روس کا مقابلہ کرنا ہے، چینی اخبار

datetime 27  جون‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک) چینی اخبار ’’چائنہ ٹائمز‘‘کے مطابق چین کا پاکستان کو تین جنگی ہیلی کاپٹر کی جلدی میں فراہمی کا مقصد روس کا مقابلہ کرنا ہے۔ پاکستان چین سے کل 17 جنگی ہیلی کاپٹر Z-10 خرید ے گاان میں سے رواں برس کے آخر پردو مزید ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیے جائیں گے۔ پاکستان پہلا ملک ہے جو چین سے جنگی ہیلی کاپٹر Z-10 خریدرہا ہے۔اخبار نے برطانوی دفاعی جریدے IHS جین کی ایک رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ برس روس اور پاکستان نے فوجی خریداری پر تعاون بڑھانے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت روس پاکستان کو 20ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ روس اور پاکستان کے درمیان مزید دفاعی سودوں پر بھی بات چیت جاری ہے اور معاہدہ طے پانے کا امکان ہے ان میں شارٹ سے میڈئم رینج کے زمین سے فضا میں مار کرنیو الے میزائل Pantsyr-S1 ، طیارہ شکن آرٹلری ہتھیار نظام، جنگی ہیلی کاپٹر Mi-28E اور میزائل سسٹم 9K37 Buk Grizzly شامل ہیں۔پاکستان ایک ہی وقت میں چین اور روس سے خریدے گئے ہیلی کاپٹروں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔روس کوشش میں ہے کہ وہ چین کے روایتی گاہک تھائی لینڈ، میانمار اور پاکستان کو اپنی طرف منتقل کرے جب کہ چین دفاعی سازوسامان کی مارکیٹ سے روس کو باہر کرنا چاہتا ہے۔چینی ملٹری نیوز ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے حوالے کیے جانے والے تین چینی ساختہ CAIC Z-10 جنگی ہیلی کاپٹر زکی تصاویر آن لائن زیر گردش ہیں۔ آن لائن تصاویر جاری کرنے کی وجہ چینی اور روسی ہتھیاروں کے نظام کے درمیان موازنہ ہے۔ بعض روایتی شعبوں میں روسی دفاعی صنعت کو برتری حاصل ہے۔ اس میںسوویت میراث ، تحقیق اور ترقی کی کوششیں ہیں جن کی وجہ سے بین الاقوامی ہتھیاروں کی مارکیٹ میں روس سب سے آگے ہے۔ سویڈن کے تھنک ٹینک کے مطابق دنیا میں اسلحہ کادوسرا بڑا برآمد کنندہ ملک روس ہے جو56 ممالک کو ہتھیار برآمد کرتا ہے۔ روس کے مجموعی برآمدی اسلحے میں سے ساٹھ فی صد اسلحہ صرف تین ممالک چین ،بھارت اور الجیریا کو برآمد ہوتا ہے۔چین عالمی ہتھیاروں کی مارکیٹ میں نو وارد سہی ،لیکن اب یہ تیسرا بڑا دفاعی برآمد کنندہ ہے۔چین کے برآمد کردہ دفاعی سازوسامان میںجے ایف تھنڈر،ہوئزر ٹینک اور اینٹی شپ میزائل شامل ہیں۔ چین کی دفاعی سازوسامان میں ترقی کی وجہ اس کی معاشی نمو میں تیزی سے اضافہ ہے جس نے اسے اپنے ہتھیاروں کے نظام کو بین الاقوامی مارکیٹ میں روسی ہتھیارو ں سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا، واضح مثالوں میں سے ایک پاکستان کی چین سے جنگی ہیلی کاپٹر زZ-10 کی خریداری ہے۔امریکی دفاعی نیو ز سائیٹ کے مطابق چین پہلے ہی پاکستان کوان میں سے تین ہیلی کاپٹر حوالے کر چکا ہے۔ ایڈوانس میںتین ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان ان کا آزمائشی ٹرائل کرے۔چین کا پاکستان کو جلدی میں ہتھیاروں کے نظام کی فراہمی کا مقصد روس کا مقابلہ کرنا ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان چین سے جوہری بیلسٹک میزائل سے لیس جن کلاس ٹا ئپ 094 آب دوزیں خریدنا چاہتا ہے۔ فی الحال پاک فوج کے استعمال میں چین اور پاکستان کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان ہے جن میں نمایا ںجے ایف تھنڈرلڑاکا طیارے ،جنگی ٹینک،ذوالفقار کلاس فریگیٹ، اور عظمت کلاس شامل ہے، ابھی چین اور پاکستان کے درمیان مزیددفاعی معاہدے ہوں گے۔جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 کی پیداوار پہلے ہی ستمبر 2013 سے کامرہ میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں شروع ہو چکی ہے اور تین طیارے تیار ہوچکے ہیں۔پاک فضائیہ پچاس اپ گریڈ طیارے خریدنا چاہتی ہے۔بلاک 1 اور بلاک 2 لڑاکا طیاروں کے درمیان سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ مؤخر الذکر فضا میں ایندھن ڈالنے کے نظام سے لیس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…