کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی میں 2 روزہ قیام کے بعد جمعہ کی شب غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 602 سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دو روز کراچی میں قیام کے بعد اتوار کو لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں 10روز قیام کے بعد واپس دبئی چلے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری دبئی میںشاہی خاندان کے افطار میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ آصف علی زرداری بھی آج(ہفتہ) کراچی پہنچ جائیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی یکے بعد دیگرے دبئی روانگی سے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں میں بددلی پھیلنے لگی ۔ قیاس آرائیوں اور افواہوں کا بازار گرم ہو گیا جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دبئی سے پاکستان کی راہ لی تاکہ پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے حوصلے بلند رہیں ۔ واضح رہے کہ کراچی میں سرکاری افسران اور فرنٹ مینوں کی گرفتاریاں عمل میں آئیں تو کئی سیاست دانوں اور بیوروکریٹس نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرا لی جبکہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور دبئی چلے گئے۔ ایک طرف پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع ہیں دوسری جانب کراچی میں گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں واضح لائحہ عمل اپنانے کے بجائے پیپلز پارٹی کی قیادت مخمصے کا شکار نظر آ رہی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی



















































