جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کراچی :قیامت خیز گرمی سے 1020 افراد جان کی بازی ہار گئے

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی میں تاریخ کی بد ترین گرمی سے ہلاکتیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں ، مزید درجنوں افراد دم توڑ گئے ، چھے دن میں ہلاکتوں کی تعداد 1020 تک پہنچ گئی۔ اندرون سندھ 59 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہسپتالوں میں سیکڑوں متاثرہ زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ہلاکت خیز گرمی کے اثرات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں گو کہ شہر کا موسم بتدریج بہتر ہو تا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود گرمی سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جناح ہسپتال میں بحریہ ٹاﺅن کے تحت مریضوں اور ان کے لواحقین میں افطار اور کھانے کی تقسیم کے ساتھ ساتھ نقد رقم بھی تقسیم کی گئی ، جناح ہسپتال سمیت دیگر بڑے ہسپتالوں میں ایم کیو ایم ، تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی جناح ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور امدادی اشیائ تقسیم کیں۔ جناح ہسپتال میں انسانی ہمدردی کے تحت سیاسی جماعتوں اور این جی اوز کے ساتھ ساتھ عام افراد کی جانب سے بھی امدادی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے تاہم امدادی اشیاءکی اکثریت مقامی افراد کے ہاتھوں لوٹ مار کی نذر ہو رہی ہے اور مریض اور ان کے لواحقین ٹھنڈے پانی اور برف تک کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…