جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

گیلانی کے ہار سکینڈل کے بعد شوکت عزیز سکینڈل بھی سامنے آ گیا

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ترک خاتون کے ہار سکینڈل کے بعد سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا سکینڈل بھی سامنے آ گیا‘ شوکت عزیز4 کروڑ 38 لاکھ مالیت کے قیمتی تحائف صرف57 لاکھ روپے میں ملک سے لوٹ کر فرار ہو گئے ‘ سابق وزیر اعظم سعودی عرب سے ملنے والا ڈیڑھ کروڑ روپے کا جیولری سیٹ صرف 22 لاکھ اور برطانوی کمانڈر سے ملنے والی 11 لاکھ روپے کی لیڈر بیگ اور گھڑی ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں لے گئے۔ منگل کو سرکاری دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز 2006ءمیں4 کروڑ 38 لاکھ روپے مالیت کے 1226 تحائف صرف 57 لاکھ روپے میں لے کر ملک سے فرار ہو گئے۔ جن میں سعودی عرب سے ملنے والا ڈیڑھ کروڑ روپے کا جیولری سیٹ صرف 22 لاکھ روپے میں اور سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والا 36 لاکھ روپے مالیت کا جیولری سیٹ صرف 6 لاکھ روپے میں لے گئے۔ سابق وزیر اعظم متحدہ عرب اما رات سے ملنے والی13 لاکھ روپے کی قیمتی گھڑی صرف 2 لاکھ جبکہ برطانوی کمانڈر سے ملنے والی 11 لاکھ رچوپے کی لیڈر بیگ اور گھڑی ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں لے گئے۔ واضح رہے کہ شوکت عزیز آج کل معروف بھارتی بزنس مین متل کے برطانوی آفس میں مشیرکے طور پر کام کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…