منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

عمران فاروق قتل کیس،برطانیہ کوملزمان سے تفتیش کی اجازت ،چوہدری نثار

datetime 23  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لئے برطانیہ کو اجازت دے دی اور میٹروپولیٹن پولیس کی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری کا قتل دیارغیرمیں ہوا اس لئے برطانوی حکومت اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جب کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں 3 اہم ملزمان حراست میں ہیں جن میں سے 2 اب بھی ایف سی کی حراست میں کوئٹہ میں موجود ہیں جنہیں اسلام آباد لایا جائے گا تاکہ میٹروپولیٹن پولیس نے ملزمان سے جو تفتیش کرنی ہے وہ اسلام آباد میں کی جائے اور یہ تفتیش آئندہ چند روز میں شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت دیتا ہوں کہ عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش بالکل غیرجانبدارہوگی اور اس کیس کو ایم کیو ایم سے نہ جوڑا جائے کیوں کہ ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کی جانب سے کئی باریہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی اداروں کی معاونت ہماری ذمے داری ہے اور برطانوی پولیس زیرحراست ملزمان سے براہ راست انٹرویو کریں گی یا تفتیش کے دوران ہمارے لوگ بھی اس میں شامل ہوں گے اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا جب کہ اس حوالے سے جے آئی ٹی بنے گی جو تفتیش مکمل کرکے برطانوی پولیس سے تبادلہ کرے گی۔پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے فوج سے متعلق بیان پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے قوم کے سامنے کسی ادارے کا نہیں بلکہ اپنا مذاق اڑایا ہے اور ان کے بیان کے بعد جو وضاحتیں سامنے آرہی ہیں وہ اس سے بھی بڑا مذاق ہے اس لئے انہیں اپنے بیان کی براہ راست وضاحت کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ آصف زرداری کو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیئے تھی جس کی وضاحتیں دینا پڑیں اور پارٹی قائدین کو اس قسم کی تقریر نہیں کرنی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…