جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں لنکن ٹائیگرز کے گال لال کر دئیے

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکنز کے گال لال کر دئیے۔پہلے میچ میں تاریخی فتح ،سری لنکا کے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پانچویں روز میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز63 رنز 2 کھلاڑی آو¿ٹ سے کیا تو ڈیمو کرارتنے 36 اور دلرووان پریرا صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ قومی ٹیم کو میچ کے شروع میں ہی پریرا کی شکل میں کامیابی ملی جو بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور مہمان ٹیم کا اسکور 132 رنز تک پہنچا تو لھیرو تھرمانے 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کا مجموعی اسکور 144 تک پہنچا تو کپتان انجیلو میتیھوز یاسر شاہ کا شکار بن گئے، کریز پر جم کر کھیلنے والے اوپننگ بلے باز ڈیمو کورارتنے 79 رنز بنا کر میدان بدرہوئے جب کہ کتھرووان ویتھاناگے ایک، پرساد 2 جب کہ رنگنا ہیراتھ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 7،وہاب ریاض نے 2 جب کہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ وکٹیں حاصل کی۔ پاکستان کو گال ٹیسٹ میں تاریخ ساز فتح کے لئے پاکستان کو 90 رنز کا ٹارگٹ ملا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذررہا جس کے بعد دوسرے روز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کرپہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی تو سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 300 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھئے:ایسی وجوہات جن کے باث نوجوان شادی سے گھبراتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…