اسلام آباد(نیوزڈیسک)زرداری ہاو¿س میں افطار ڈنر پر اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا تھا مسلم لیگ ق کے وفد نے چودھری شجاعت حسین اور ایم کیو ایم کے وفد نے فاروق ستار کی قیادت میں شرکت کی۔ میاں افتخار کی سربراہی میں اے این پی کا وفد بھی زرداری ہاو¿س پہنچا۔ مٹن چانپ، مٹن قورمہ، سندھ بریانی، فش پکوڑا، چنا چاٹ، دہی بھلوں اور شربت سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ چکن شاشلک اور باربی کیو بھی مینیو کا حصہ تھے۔ سویٹ میں کھیر، گڑ والے چاول اور قلفہ پیش کیا گیا۔ لیموں پانی اور کولڈ ڈرنکس بھی دستر خوان کی زینت تھے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی دعوت کے باوجود افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوئیں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے گھر پر مہمانوں کی آمد کے سبب معذرت کر لی تاہم فرحت اللہ بابر وضاحتیں دیتے رہے کہ صرف پیپلز پارٹی کے اتحادیوں کو ہی بلایا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کو مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کے مطابق جب دعوت نہیں ملی تو جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ فوج کےحوالے سے زرداری کے بیان پر حکومت اپنا موقف واضح کر چکی ہے۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر آصف کرمانی نے بھی وزیراعظم ہاو¿س کو کوئی دعوت نامہ نہ ملنے کی تصدیق کی۔
زرداری کا افطار ڈنر،کون شریک ہوا ۔ اور کون نہیں؟ تفصیلات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری
-
حذیفہ رحمان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور نورین نیازی کی ملاقات میں گفتگو بارے تفصیلات بتا دیں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر آج تہران کا دورہ کریں گے
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی



















































