اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کا بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قائم علی شاہ کی جگہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ سے الیکشن لڑا کر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا جبکہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنا کر صوبے میں پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے اپنے بیٹے کی سیٹ این اے 195 رحیم یار خان سے بلا ول کو منتخب کرانے کی پیش کش کی تاہم بعد میں فیصلہ ہوا کہ انہیں بینظیر بھٹو کی آبائی سیٹ سے ہی میدان میں اتارا جائے۔ اجلا س میں پنجاب میں بھی پارٹی کو مضبوط کرنے کا معاملہ زیر غور آیا جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ گھبرانے والے نہیں ، پیپلزپارٹی کی دوبارہ صف بندی کی جائے گی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…