اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

جے ایف17 تھنڈر کا پہلا ایشیائی خریدار ملک ممکنہ طور پرمیانماربن گیا

datetime 18  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ جے ایف17 تھنڈر کا پہلا ایشیائی خریدار ملک ممکنہ طور پر میانمار بن گیاہے۔ امریکا کی دفاعی نیوز سائیٹ ’ڈیفنس نیوز‘ کے مطابق جے ایف تھنڈر کے ممکنہ خریدار ملک میانمار کے ہونے کا یقین ہے، پاکستان فضائیہ کی دعوت پر میانمار فضائیہ کے سربراہ جنرل کھن آنگ مینٹ 4روزہ دورے پر مئی کے آخر تک پاکستان میں تھے۔ ان کے اس دورے کے بارے بہت کم تفصیلات بتائی گئی ہیں، تاہم انہوں نے دورے کے دوران سینئر دفاعی حکام سے ملاقات کی اور مختلف اڈوں اور تنصیبات کا دورہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ارجینٹینا اور نائیجیریا بھی ان طیاروں کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ جے ایف17 تھنڈر کی برآمد کے پہلے آرڈر کی تصدیق دیگر ممکنہ خریداروں کو آگے بڑھنے میں حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔ لیکن وہ تسلیم کرتے ہیں کہ بہت سے عوامل ایک معاہدے کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ تجزیہ کار اور سابق ایئر فورس پائلٹ ایئر کموڈور قیصر طفیل بہت پر امید ہیں کہ جے ایف17 اب مزید گاہکوں کو متوجہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک نامعلوم ’ایشیائی‘ ملک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد طیاروں کی فروخت کو بڑا فروغ ملے گا اور بہت سے ایشیائی اور افریقی ممالک کی اس میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔ جاپانی جریدے’دی ڈپلومیٹ‘ کے مطابق متعدد ممالک کی ائیر فورس جے ایف تھنڈر کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں، جن میں ارجینٹینا، بنگلادیش، بلغاریہ، میانمار، نائیجیریا، فلپائن، وینزویلا اور زمبابوے شامل ہیں، تاہم ان میں اس وقت ممکنہ خریدار ملک میانمار ہی ہے، تاہم جریدے نے کہا کہ تاحال یہ رپورٹ غیر تصدیق شدہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…