اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ بجٹ کے خلاف ایم کیو ایم کی کال پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں آدھے دن کی ہڑتال کی جا رہی ہے ، دکانیں ، ہوٹل اور پٹرول پمپس بند ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے ، رابطہ کمیٹی نے احتجاج رجسٹر کرانے کے بعد دوپہر ایک بجے کاروبار زندگی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ کراچی میں بیشتر تجارتی مراکز ، دکانیں اور پٹرول پمپس بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہر میں علی الصبح کھلنے والے ہوٹل اور بیکریاں بھی بند رہیں۔ ایم کیو ایم کی کال پر حیدر آباد ، نواب شاہ ، ٹنڈو آدم ، میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاو¿ن ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے دوپہر ایک بجے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپیل کی کہ سندھ کے عوام ، تاجر ، صنعت کار ، دکان دار اور ٹرانسپورٹرز آدھے دن کا احتجاج رجسٹر کرانے کے بعد کاروبار زندگی معمولی پر لے آئیں۔
سندھ بجٹ کیخلاف ایم کیو ایم کی کال پر مختلف شہروں میں ہڑتال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
13سالہ بچی کی زبردستی شادی کیس کا تحریری فیصلہ جاری
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر آج تہران کا دورہ کریں گے
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی
-
نوجوانوں کے لئے اہم سرکاری ادارے میں نوکریاں،اپلائی کرنے کا طریقہ کار
-
کرکٹ کی دنیا کے 21 سابق لیجنڈ کپتانوں نے عمران خان کیلئے آواز بلند کردی



















































