پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

سانحہ ڈسکہ، انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان جمع ، ایس ایچ او ذمہ دار قرار

datetime 13  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سانحہ ڈسکہ میں دو وکلاء کے قتل کیس کا چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ، چالان میں ملزم ایس ایچ او کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں دو وکلاء کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے کیس کی تفتیش مکمل ہو گئی ، پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے مقدمہ کے چالان کی سکروٹنی کی جس کے بعد چالان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ پراسکیوشن نے چالان میں سابق ایس ایچ او کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ چالان میں کہا گیا کہ سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے دو وکلا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، عدالت میں چالان جمع ہونے کے بعد آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے:صرف انسان ہی نہیں بندر بھی اچھا کھانا پکا سکتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…