جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے شاہ محمود قریشی ،اور اعجاز چوہدری کا کردار محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کے باعث عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور پنجاب پی ٹی آئی کے صدر اعجاز چوہدری کا کردار محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ منڈی بہاﺅ الدین کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار طارق تارڑ کو نہ صرف 37 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی بلکہ خلاف توقع پی ٹی آئی کے امیدوار کو میڈیا پر اخلاق باختہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھ کر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شرمندگی بھی اٹھانا پڑی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے اعجاز احمد چوہدری کو عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دے دیا تھا۔ عمران خان ضمنی الیکشن کیلئے اعجاز احمد چوہدری کے بھتیجے عادل امتیاز چوہدری کو ٹکٹ دینے کے حق میں تھے لیکن شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے عمران خان کو یقین دلایا کہ یہ نشست صرف طارق تارڑ جیت سکتا ہے۔ اس طرح شاہ محمود قریشی کے زبردستی اصرار پر یہ ٹکٹ طارق تارڑ کو دیا گیا تھا۔ البتہ جب انتخابی مہم شروع ہوئی تو عمران خان کو بتایا گیا کے پی ٹی آئی کا امیدوار نہ صرف جلسوں میں فن گفتگو سے محروم نظر آتا ہے بلکہ عوام کے ساتھ گالم گلوچ بھی انکا طرہ امتیاز ہے۔ اس پر عمران خان بہت غصے میں نظر آئے اور شاہ محمود قریشی کو وارنگ دی گئی اب یہ نشست جیت کر دکھانا آپکی ذمہ داری ہے۔ لیکن شاہ محمود قریشی کی انا پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو لے ڈوبی اور پی ٹی آئی کو حلقے میں بے پناہ مقبولیت کے باوجود بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی آئی کی قیادت اس شکست کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس وجہ سے عمران خان نے پارٹی کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کو پارٹی کیلئے بھرپور ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے اس سلسلے میں باضازبطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ پنجاب میں شاہ محمود قریشی اور اعجاز احمد چوہدری کی پسند ناپسند کی پالیسیوں سے پارٹی کو بچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو آرگنائز کرنے کی ذمہ داری پہلے ہی سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو دی جا چکی ہے۔ منڈی بہاﺅ الدین کا ضمنی الیکشن شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کیلئے نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 7 جون کو منڈی بہاﺅ الدین میں تاریخی جلسہ کرکے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے لیکن اس کے برعکس امیدوار نے بہت کم ووٹ لئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…