ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کابھارتی وزیر اعظم پر مقدمہ درج کرانے کااعلان

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مودی کی لگائی چنگاری بالآخر آگ بن ہی گئی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سقوط ڈھاکہ میں ملوث ہونے کے اعترافی بیان پر ان کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرا کر ان کا پاکستان میں بیان ریکارڈ کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا ،اگر نریندر مودی پاکستان نہ آئے تو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن بھارت بھجوایا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ کی طرف سے قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے ،اسے ہیک کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں آٹھ ہزار چھ سو اٹھائیس افراد کے پاسپورٹ روک رکھے ہیں۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا اس دوران سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک تیر سے دو شکار کئے ہیں ۔ایک طرف انہوں نے کانگریس کو بے نقاب کیا اور دوسری طرف پاکستان توڑنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرا کر ان کا پاکستان میں بیان ریکارڈ کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور مجسٹریٹ کو نریندر مودی کا بیان ریکارڈ کرنے کا کہا جائےگا اگر نریندر مودی پاکستان نہ آئے تو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن بھارت بھجوایا جائے گا۔اس موقع پرکمیٹی کو چیئر مین نادرا کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نادرا نے پندرہ لاکھ افغانیوں کی رجسٹریشن کر رکھی ہے جبکہ پندرہ لاکھ کے قریب افغانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جو ملک کے ہر حصے میں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پچاس لاکھ افرادکو سمارٹ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔کمیٹی کے رکن سینیٹر محمد علی سیف کے استفسار پر چئیرمین نادرا نے بتایا کہ شہریوں کا ڈیٹا بیس مکمل طور پر محفوظ ہے اور اسے کوئی چوری نہیں کر سکتا۔سیکرٹری داخلہ شاہدخان نے بتایا کہ نادرا کا ڈیٹا آن لائن نہیں اسلئے کوئی بھی اسے ہیک نہیں کر سکتا ۔چیئر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے ہدایت کی نادرا کے ڈیٹا کے چوری اور اس کے غلط استعمال کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے ،ماضی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور میرا شناختی کارڈ چوری کر کے اس پر موبائل فون سمز خریدی جا چکی ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ برس پنتالیس لاکھ افراد کو پاسپورٹ جاری کئے گئے جبکہ پنتالیس غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت کے سرٹیفکیٹ دیے گئے،،،سال دو ہزار تیرہ میں دو ہزار سرکاری پاسپورٹ منسوخ کئے گئے۔ڈی جی پاسپورٹ کی طرف سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سولہ سو تریسٹھ پاکستانیوں نے شہریت ترک کر کے دیگر ممالک کی شہریت اختیار کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…