ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

پی کے 95لوئر دیر میں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ معطل

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 95لوئر دیر میں الیکشن کمیشن کے دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کو معطل کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے پی کے 95لوئر دیر میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جماعت اسلامی کے پی کے 95 سے کامیاب امیدوار اعزاز ملک نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ الیکشن کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ پی کے 95 لوئر دیر میں خواتین نے اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ نہیں کئے تھے خواتین کو کسی نے ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا تھا لہذا اس بات کو جواز بنا کر دوبارہ الیکشن کرانے کا کوئی جواز نہیں بنتا اس پر پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا واضح رہے کہ پی کے 95 لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایات موصول ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…