بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

دھاندلی کمیشن کا اجلاس، قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کی تردیدکردی گئی، کمیشن فیصلہ کرے, عمران خان

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن کے روبرو آراوز کے بیان کا پہلے ہی اندازہ تھا، آراوز نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہاکہ سب کو نوٹس دیئے تھے لیکن ق لیگ کے لوگوں نے بھی قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہاکہ ہمیں نہیں بتایاگیا، کون فیصلہ کرے گا، اخلاقیات اس حدتک گر گئی ہیں ، اگر یہی کام برطانیہ جیسے ملک میں ہوتاتو ایک ضرور جیل میں ہوتا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ اور نادرا کے سابق سربراہ کہتے تھے کہ مقناطیسی سیاہی نہ ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکی لیکن موجودہ سربراہ کہتاہے کہ انگوٹھے پڑھنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ا±نہوں نے کہاکہ تحریری شواہد نہ ہونے کی وجہ سے آراوز نے تردید ہی کرنی تھی جو ا±نہوں نے کردی ، الیکشن کمیشن فارم 15کا سراغ لگائے ، انہی سے اضافی بیلٹ پیپرز کی درست تعداد معلوم ہوسکے گی ، 50فیصدتک فارم نمبر15غائب پائے گئے ، کمیشن کے سامنے تمام چیزیں رکھ دیں ،اب فیصلہ جوڈیشل کمیشن کو کرناہے۔ایک سوال کے جواب میں ا±نہوں نے کہاکہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ قیادت ایسی ہے ، دونوں ممالک کی نئی قیادت آئی تھی ،مسائل حل کرتے اور عوام خوشحال ہوتی لیکن ایسانہیں ہوسکا، جنگ میں مزید نقصان ہوتاہے ،وزیراعظم نوازشریف ہندوستان کے دورے پر گئے تو بیٹے کو لے کر بزنس ٹائیکون کے گھر چلے گئے ، یہ وزیراعظم ہیں جن کے قریب بزنس پہلے اور ملک بعد میں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…