واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی فوج نے اپنی ویب سائٹ ہیک ہونے کے باعث اس کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ thearmy.mil کو ہیک کیا گیا جس کے باعث حفاظتی طور پر اس ویب سائٹ کو بند کردیا گیا ہے۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے لیا گیا ہے کہ ویب شائٹ کو مزید نقصان نہ ہو سکے اور اس میں سے معلومات نہ چرائی جا سکیں۔امریکی فوج کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی ذمہ داری شام کے صدر بشار الاسد کے حامی گروہ سیریئن الیکٹرنک آرمی نے قبول کی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکہ نے کہا تھا کہ چینی ہیکروں نے وفاقی حکومت کے کمپیوٹرز کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی جس میں 40 لاکھ سرکاری ملازمین کی معلومات کے چوری ہونے کا خدشہ ہے۔تاہم چین نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔امریکی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل میلکم فروسٹ نے پیر کو کہا ’فوج نے حفاظتی اقدامات کے تحت ویب سائٹ بند کردی تاکہ اس میں سے معلومات چوری نہ کی جاسکیں۔‘واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار گیری او ڈوناہیو کا کہنا ہے کہ army.mil ویب سائٹ امریکی فوج کی اہم ویب سائٹ ہے اور اس کو بند کرنے میں بڑی شرمندگی ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب پانچ ماہ قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے یو ٹیوب اور ٹویٹر اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بند کیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو سائیبر شرانگیزی کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر دولت اسلامیہ کے حق میں پیغامات شائع کیے گئے تھے۔
ہیکرز نے سپر طاقت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، امریکی فوج کی ویب سائٹ بند
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی
-
اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کردیا گیا



















































