اسلام آباد(نیوزڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کرتے ہوئےحکومت سے تمام پارلیمانی رہنماوں کی بجٹ تقاریر کو براہ راست نشر کرنے اور اس حوالے سے پالیسی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایازصادق کی سربراہی میں شروع ہوا جس میں بجٹ پر بحث کے لیے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک مںظور کی گئی جب کہ اس موقع پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراطلاعات اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ میری تقریر براہ راست نشر ہوگی تو میں تقریر کروں گا تاہم وزیراطلاعات پرویزرشید نے جواب دیا کہ صرف وفاقی وزیرخزانہ کی تقریر براہ راست دکھائی جاتی ہے جس پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت جب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہم واک آوٹ کریں گے۔تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت فراخ دلی کا مظاہرہ کرے اور اپوزیشن کو بولنے کا زیادہ وقت دے جب کہ ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران تمام تقاریر لائیو جاسکتی ہیں تو اب کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ اپوزیشن جماعتوں کے واک آوٹ کے باعث قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کی کاررورائی 15 منٹ کے لیے معطل کردی گئی۔
بجٹ،پارلیمانی رہنماوں کی تقاریربراہ راست نشرکی جائیں،اپوزیشن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































