اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی افسوس ناک ہے،وفاقی وزیر داخلہ

datetime 6  جون‬‮  2015 |

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی افسوس ناک ہے، وزیر اعظم اور پوری کابینہ نے برما میں مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،عالمی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے،وزیر اعظم نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کےلیے کابینہ کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی تنظیمیں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر آنکھیں بند نہ کریں، برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، اس ظلم کی انتہا سے دہشت گردوں کے خلاف جاری کوششیں متاثر ہو ں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے مصائب کا معاملہ 2بار کابینہ میں اٹھایا،وزیر اعظم اور پوری کابینہ نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے اقدامات تجویز کرنے کے لئے کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے جو وفاقی وزیر داخلہ ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی پر مشتمل ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اتوار کو ہو گا اور امید ہے کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر موثر انداز میں آگے بڑھے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…