حکومت بین الاقوامی طور پر تیل کی قیمتوں میں کمی کو غربت کے خاتمے کے لئے اور کسانوں کو سہولتیں مہیا کرنے میں ناکا م ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے معاشی ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اس بجٹ میں جو بڑے دعوے کئے گئے ہیں وہ بھی جھوٹے ثابت ہوں گے کیونکہ حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا ہی لگتا ہے۔ سابق صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ 28مئی 2015 کو آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان چین معاشی راہداری کو ترجیحی بنیادوں پر بنایا جائے گا لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت اپنے اس وعدے سے مکر گئی ہے۔ حکومت نے پاک چین راہداری کے مغربی روٹ کے لئے جوکہ کے پی کے، بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں سے گزرتی ہے کے لئے پی ایس ڈی پی میں بہت کم رقم مختص کی ہے جو کہ ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ سابق صدر نے حکومت سے کہا کہ وہ اس بارے وضاحت کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میگا معاشی منصوبوں کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ حکومت کو ہر صورت میں اے پی سی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے اور اس راہداری کو متنازعہ ہونے سے بچایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غریب دشمن بجٹ ہے۔ جہاں ایک طرف تو حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں کمی نہ کرنے کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے لیکن دوسری طرف بڑی خاموشی سے اس پروگرام کے وسیلہ روزگار اور وسیلہ حق پروگراموں کو بند کر دیا گیا ہے اور غریب لوگوں کو مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرکے اپنے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے مواقع سے محروم کردیا گیاہے۔ یہ کسان دشمن بجٹ ہے۔ کسان نہ صرف یہ کہ سیلاب اور غیرمتوقع بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے پریشان ہیں بلکہ وہ حکومت کی جانب سے ان کی فصلوں کی مناسب قیمت نہ دینے پر بھی پریشان ہیں۔ جس وقت بجٹ پیش کیا جا رہا تھا اسی وقت پنجاب میں کسان اپنی مشکلات کے حل کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔ حیرت کی بات ہے کہ بجٹ بنانے والوں نے قبائلی علاقے میں ایک یونیورسٹی کی تعمیر کی ضرورت کو قطعی طور پر نظرانداز کر دیا ہے۔ کچھ ہی عرصہ قبل حکومت نے قبائلی علاقے کے لئے مارشل پلان دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ ان تمام باتوں کے باوجود فاٹا کو کوئی یونیورسٹی نہیں دی گئی۔ اس بجٹ کے موقع پر حکومت یہ اعلان بھی کر سکتی تھی کہ اعلیٰ عدالتوں کی عملداری فاٹا میں بھی قائم کی جائے گی۔ سابق صدر نے اس بات کی مذمت کی کہ قبائلی علاقوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی بجائے حکومت صرف زبانی وعدے کر رہی ہے۔
غریبوں کو دعاﺅں پر چھوڑ دیا،آصف زرداری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی
-
اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کردیا گیا



















































