اسلام آباد(نیوزڈیسک ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بجٹ کے ذریعے ہمیشہ غریب کو مزید غریب کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے بجائے سیکرٹریز کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر جنرل سیلز ٹیکس کا بوجھ بڑھا دیا ہے، جب تک ایف بی آر میں اصلاحات نہیں ہوں گی اس وقت تک ٹیکس نیٹ کو نہیں بڑھایا جاسکتا، ایف بی آر کو سیاسی وابستگیوں سے پاک کردیا جائے تو ٹیکس نیٹ بڑھایا جاسکتا ہے، اس وقت صرف 8 فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں او ر32 فیصد نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت اپنے بجٹ میں ایف بی آر کے لئے 25 ارب روپے رکھے گی، بڑی جائیداد والےانکم ٹیکس نہیں دے سکتے تو انہیں جائیداد ٹیکس دینا پڑےگا، حکومت کی جانب سے بجٹ میں خاص طبقے کو فائدہ دیا گیا اور عوام پر بے جا ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سیلز ٹیکس 17 فیصدسے کم کر کے ساڑھے 12فیصد پر لایا جائے،سیلز ٹیکس پر کمی کے ذریعے ڈیزل کی قیمت پر18روپے فی لیٹر کمی کی جائے،سیلزٹیکس ساڑھے12فیصد ہوجائےتو پیٹرول کی قیمت 6 روپے فی لیٹرکم ہوجائےگی۔ انہوں نے کہا کہ صاحب اقتدار کے اپنے پیسے باہر بینکوں میں پڑے ہیں جب کہ ایس آر او کے ذریعے مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔
مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ غریب کومزیدغریب کیا،عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی



















































