پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے مزید8دہشت گرد ہلاک

datetime 6  جون‬‮  2015 |

شمالی وزیر ستان / ڈیرہ / پشاور(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں، جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8دہشت گردہلاک اور 3زخمی ہوگئے، ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی کلاچی پرریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیا، گاڑی تباہ جبکہ 4گن مین زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعے کوفورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اورلدھا میں خفیہ ٹھکانوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرجیٹ طیاروں کی مددسے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 8دہشت گردہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعددخفیہ ٹھکانے تباہ کردیے گئے اوربھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق زخمی دہشت گردوں کوحراست میں لے لیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور لشکراسلام سے ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ڈی ایس پی کلاچی ظہورالدین اپنی سرکاری گاڑی میں درابن جارہے تھے کہ کلاچی سے 2کلومیٹر دورگرہ مستان روڈکے کنارے دہشت گردوں نے ان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کردیا۔ ڈی ایس پی محفوظ رہے۔ زخمی اہلکاروں کوتحصیل ہیڈکوارٹراسپتال کولاچی منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ ادھر پشاور میں محکمہ انسداددہشت گردی پولیس نے دہشت گرد قاری محمد اسماعیل کوگرفتارکر لیا ہے۔ ملزم ٹانک پولیس کو 2013 میں ہونیوالی دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سرپر 5لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…