اور دکھانے کے اور،اصل بجٹ اس بجٹ کی منظوری کے بعد آئے گا،جب تک یہ حکومت مسلط ہے غیر ملکی قرضوں اور سود سے جان نہیں چھوٹے گی،گزشتہ سال کے بجٹ کی طرح موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف کے قرضوں پر بنایا گیا ہے اوربجٹ سے پاکستان کے عوام نہیں آئی ایم ایف کی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تعلیم، صحت، بلدیاتی انتخابات، انصاف کی بجائے سڑکوں ،پلوں پر قیمتی وسائل خرچ کرنے کی منصوبہ بندی بنارکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں ،سیمنٹ اور سریے کے استعمال سے قومیں اور معاشرے پروان نہیں چڑھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ سے پاکستان کے عوام کی کوئی دلچسپی نہیں ،البتہ آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں کو ضرور دلچسپی تھی کیونکہ انہوں نے اپنے قرضے سود سمیت واپس لینے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم سے کم اجرت 13 ہزار مقرر کرنا سنگین مذاق ہے، اسحاق ڈار 13 ہزار میں کسی غریب کے گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی کم ہونے والی قیمتوں کی وجہ سے حکومت کو جو ریلیف ملا تھا افسوس ان نااہل حکمرانوں نے ا س سے فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی ریلیف عوام کی طرف منتقل کیا۔ مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 7سال سے بھاشا ڈیم پر سیاست ہورہی ہے یہ حکمران پانی سے بجلی پیدا کیے جانے کے منصوبے بنانے میں کبھی دلچسپی نہیں لینگے کیونکہ ان منصوبوں سے حکمرانوں کو کمیشن نہیں ملے گی اس لیے یہ سولر ،تھرمل اور کوئلے کے منصوبے لگارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پچھلے سال کوئی ہدف پورا نہیں ہوا اسی طرح آئی ایم ایف کا بنایا ہوا یہ بجٹ بھی عوام کو مہنگائی، قرضوں اور سود کے تحفے دے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی معاشی ٹیم نے پاکستان کو غیر ملکی بنکوں کے قرضوں اور سود کے شیطانی جال میں جکڑا، جب تک یہ مسلط ہیں پاکستان کبھی اپنے پاﺅں پر کھڑا نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت موجودہ سال اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ حکومت اور اس کے نام نہاد بجٹ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے لندن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی بجٹ پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ہائی ویز کے لئے تعلیم اور صحت سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے جس سے حکمرانوں کے وژن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ کراچی میں پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بجٹ کو عوام دشمن قرا ردیتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف عوام کو سر سبز باغ دکھائے گئے ہیں ۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی



















































