اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری ملازمین کی تخواہوں میں ساڑھے سات فیصد فیصد اضافہ کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزارروپے کردی گئی ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ ماضی کی روایت کے مطابق حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے افراط زر اور مالیاتی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارشات دیں۔ حکومت نے اس سلسلے میں جو فیصلے کئے ان کے مطابق تمام وفاقی حکومت کے ملازمین کو یکم جولائی 2015ءسے رواں بنیادی تنخواہ میں کمیٹی کی سفارش جو 5 فیصد ایڈہاک اضافہ کی تھی، کی بجائے 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف الا ¶نس دیا جائے گا جبکہ 2011ءاور 2012ءکے ایڈہاک اضافہ جات کو پے سکیلز میں ضم کیا جا رہا ہے۔ تمام سرکاری ملازمین کے میڈیکل الا ¶نس میں 25 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ گریڈ 5 کے ملازمین کو ایک پیشگی انکریمنٹ دی جائے گی جو کہ پچھلے سال صرف گریڈ 1سے 4 تک کے ملازمین کو دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ یکم جولائی 2015 سے وفاقی حکومت میں کام کرنے والے Ph.D/D.Sc ڈگری کے حامل ملازمین کو 10 ہزار روپے ماہانہ Ph.D الا ¶نس دیا جائے گا۔ یہ الا ¶نس پہلے سے موجودہ سائنس و ٹیکنالوجی الا ¶نس 7500 روپے ماہانہ اور پی ایچ ڈی الا ¶نس 2250 روپے کی جگہ لے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری، پرائیویٹ سیکرٹریز، اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریز کی خصوصی تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اردلی الا ¶نس اور خصوصی اضافی پنشن کو بھی بڑھا کر 12000 روپے ماہانہ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی طرز پر مزدور طبقے کی بہبود کے لیے کم سے کم اجرت کی شرح کو 12000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 13000 روپے ماہانہ کیا جار ہا ہے۔ پنشن یافتہ ملازمین کیلئے کئے گئے اقدامات کے مطابق وفاقی سطح کے تمام پنشنرز کی پنشن میں یکم جولائی 2015 سے 7.5 فیصد اضافہ اور میڈیکل الا ¶نس میں 25 فیصد اضافہ کیاجا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بیوہ/طلاق یافتہ بیٹی کے لیے تاحیات یا دوبارہ شادی کرنے تک یکم جولائی 2015 سے پنشن کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مقرر کردہ وقت کے بعد پنشن کی کمیوٹڈ ویلیو کے دستبردار شدہ حصہ کی بحالی کی پالیسی کا دوبارہ نفاذ کیا جا رہا ہے۔ پنشنرز اور بزرگ شہریوں کے نیشنل سیونگز کی بہبود اسکیم کی سرمایہ کاری کی بالائی حد 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کی جارہی ہے۔
سرکاری ملازمین کی تخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافے کااعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی



















































