اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کر رہے ،الزا ما ت بے بنیا د ہیں ،سیکریٹری خارجہ

datetime 5  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کر رہا ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارت سے لاحق خطرے کے پیش نظر ملکی دفاع کے لیے ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں اس بات کی سختی سے تردید کی کہ پاکستان سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار فروخت کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے کسی ملک کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ایٹمی معاملات پر سعودی عرب سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ایک دفاعی صلاحیت ہے جو پاکستان نے مشرق کی طرف سے لاحق خطرے کے پیش نظر حاصل کی ہے۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کو دہشت گردوں کی پہنچ سے محفوظ رکھے گا۔واضح رہے کہ سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاک امریکہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ اور دیگر اہم سفارتی اور فوجی حکام کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے ایجنڈے میں ’جوہری تحفظ کی بین الاقوامی کوششوں کو بڑھنے‘ کے ساتھ ساتھ عدم پھیلاو¿ اور ایکپورٹ کنٹرول جیسے امور شامل تھے

مزید پڑھئے:اس نوجوان یورپی لڑکی کو بے وقوف پاکستانی کی چھوٹی سی غلطی نے مروا دیا،پولیس پیچھے پڑ گئی

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان ملاقاتوں کو ’تعمیری‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتیں تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گی۔اعزاز احمد چوہدری نے بین الاقوامی طاقتوں کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو سراہا اور کہا کہ یہ سفارتی کامیابی پاکستان کے لیے بھی اقتصادی طور پر مفید ثابت ہوگی اور پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…