منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان،خضدار میں بارشوں نے تباہی مچا دی ، 22 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، 11 کی نعشیں برآمد

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے خضدار کے قریب شاہ نورانی سروعونہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی ۔ مقامی ندی میں طغیانی سے 22 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ متعدد کچے مکانات زمین بوس ہو گئے ۔ علاقے کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی طغیانی شاہ نورانی سروعونہ کی مقامی ندی میں طغیانی سے 22 افراد بہہ گئے جبکہ ریلے میں بہہ جانے والے 11 افراد کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں ۔ لیوز حکام نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اچانک بارش اور نالوں میں طغیانی سے خضدار میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے گزشتہ روز آنے والے سیلابی ریلے میں شاہ نورانی سروعونہ کے 22 مقامی افراد بہہ گئے ہیں اور علاقے میں کثیر تعداد میں کچے مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ علاقے کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس سے امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالوحید نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شاہ نورانی سروعونہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں مزید امدادی ٹیمیں بھی بھیجی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک صرف 22 افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں اور 22 افراد میں سے 2 بچے شامل ہیں مزید افراد کی تلاش جاری ہے ۔

مزید پڑھیے:زیادہ دیر تک گھر میں رہنے کے صحت پر خوفناک اثرات

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…