پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

پاک فوج کی دہشتگردوں کےخلاف کارروائی ،12 ہلاک ،جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید

datetime 3  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی اور بنو ں میں چیک پوسٹ حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شیرانی مداخل کے مقام پرجیٹ طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید بمباری اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور 13 زخمی ہوئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیٹیکل حکام کے مطابق 2 درجن سے زائد دہشت گر د ایک خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردانہ کارروائی کیلئے منصوبہ بندی کررہے تھے کہ پاک فوج کے جوانوں نے کارروائی کر کے ان دہشت گردانہ عزائم کو ناکام بنا دیا ہے،کارروائی کے دوران 5خفیہ ٹھکانے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال بھاری اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے،سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے ۔دوسری جانب بنوں کے علاقے ایف آر میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں3 دہشت گرد ہلاک اورمتعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا،واقعہ کے بعد بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی گاﺅں میں پولیٹیکل محرر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا تاہم اس حملے میں پولیٹیکل محرر بال بال بچ گئے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…