ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے غنڈوں کا تحفظ کرکے بدترین مثال قائم کی۔ پولیس نے اے این پی رہنماء میاں افتخار حسین کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کر لیا لیکن پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر کو لوگوں نے چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کے پولیس کے حوالے کیا تو پولیس نے اسے پروٹوکول کے ساتھ گھر پہنچا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے انتخابی دھاندلی میں پی ٹی آئی کے غنڈوں کی مدد کرکے ریاستی اداروں کی ساکھ کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ دھاندلی نہیں بلکہ انتخابی ڈاکا تھا جس نے تحریک انصاف کے انصاف کو شرمندہ کر دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے مخالف ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔ اس الیکشن میں ہمارے کارکنان نے شہادتیں دی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری جماعت الیکشن میں دھاندلی کے خلاف صوبہ بھر میں مظاہرے کرے گی۔
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، مولانا فضل الرحمن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































