اسلام آباد(نیوزڈیسک )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا.اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے تمام بوجھ صارفین کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث حکومت پٹرولیم مصنوعات پر6ارب روپےکی سبسڈی دے گی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 77 روپے 79 پیسے اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 3 روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 87 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی آکٹین کی قیمت 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 83 روپے 81 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 64 روپے 94 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری



















































