جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بھاگنے نہیں دیںگے

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور ایف آئی اے نے قانونی مدد کے لیے ایف بی آئی کو بھی خط لکھ دیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور ایف آئی اے نے قانونی مدد کے لیے ایف بی آر کو خط لکھ دیا ہے جب کہ ایف آئی اے انٹرپول سے بھی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات کو خط کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی ہے اور آئندہ ایک دو روز میں یو اے ای حکام کو خط لکھا دیا جائے گا۔چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر حتمی نہیں اس حوالے سے شواہد سامنے آنے پر مزید مقدمات بھی درج کیے جاسکتے ہیں جب کہ بول کی رجسٹریشن کے لیے درست طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ اور حماد صدیقی پر بھی مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔عمران فاروق قتل کیس سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ گرفتار ملزم معظم علی کے بارے میں تفتیش موثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس حوالے سے برطانیہ سے معاہدے کے تحت تعاون جاری ہے جب کہ آئندہ چند روز میں اس تعاون میں مزید بھی اضافہ ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…