منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی چیئرمین پیمرا کی بحالی کے خلاف دائر درخواست خارج

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چودھری رشید بطور چیئرمین پیمرا کی بحالی کے عدالتی حکم کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔ بدھ کے رو ز نورالحق این قریشی پرمشتمل سنگل بینچ نے وفاق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل حسنین کریم کنڈی نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم غیر قانونی ہے۔ لہذا وفاق عدالتی حکم کے خلاف اپیل داخل کرنا چاہتی ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری رشید بطور چیئرمین پیمرا بحالی کے حکم پر حکم امتناعی جاری کیا جائے ۔ چودھری رشید نے حکومتی نوٹیفیکیشن جاری ہونے سے پہلے ہی چارج سنبھال لیا۔ جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالتی حکم آ جائے تو وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشں کی ضرورت نہیں رہتی ۔بعدازں عدالت نے حکومت کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ۔ واضح رہے کہ 25 مئی کو جسٹس نورالحق این قریشی نے چودھری رشید کو بطور چیئرمین پیمرا بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مزید پڑھئے:دپیکا میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے،رنبیر سنگھ

 



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…