جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور مصر کے تعلقات کشیدہ،مصر نے احتجاجاً سفیر واپس بلا لیا

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوزڈیسک ) مصر ی حکومت نے پاکستان کی جانب سے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر مذمت کرنے پر پاکستانی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی مےڈےا کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیرمحمد اعجاز کو طلب کرکے پاکستان کے بیان پر احتجاج کیا جب کہ وزارت خارجہ کے حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب محمد مرسی کے سزا کی مذمت کرنا اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور مصر ایسی کسی بھی مداخلت کو رد کرتا ہے کیونکہ اس طرح کی مداخلت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پراثرانداز ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے سابق مصری صدر محمد مرسی کو موت کی سزا دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کی فراہمی برابری اور شفافیت کے اصولوں پر مبنی ہونی چاہئے جب کہ پاکستان کے علاوہ امریکا، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بھی محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کی تھی۔دریں اثناءعرب میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مصر کی حکومت نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان سے مصر پہنچیں ۔ قبل ازیں اسلام آباد میں جب دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…