پیر‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2026 

فرانس میں پرتشدد مظاہرے، وزیراعظم کا ملک میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2026 |

پیرس (این این آئی)فرانس میں پرتشدد مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے بعد ہنگامی اجلاس ہوا، جس کے بعد فرانسیسی وزیراعظم سیباستیاں لیکورنو نے مقامی اداروں کو بعض علاقوں میں جزوی کرفیو لگانے کی ہدایت کر دی۔

پیرس میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا وہ امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنا ضروری سمجھا گیا تو ایسا کیا جا سکتا ہے، تاہم اس مرحلے پر جزوی کرفیو زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن شہروں میں جزوی کرفیو نافذ کیا جائے گا اور اس کی نوعیت کیا ہوگی، تاہم انہوں نے پورے پیرس میں مکمل کرفیو نافذ کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا۔سیباستیاں لیکورنو نے کہا یہ کرفیو مقامی اور جزوی ہونی چاہئیں۔ پورے پیرس میں کرفیو نافذ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ لوراں نونیز نے کہا منگل کی شام پیرس سینٹ جرمین اور بارسلونا کے درمیان ہونے والے فٹ بال میچ کو منسوخ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔فرانس کے بڑے شہروں کے میئرز نے پیر کے روز حکومت سے وضاحت طلب کی کہ وہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مناسب تیاری نہ کیے جانے کے معاملے پر جواب دے۔ یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک اختتام ہفتہ پر ہونے والے ہنگاموں، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…