واشنگٹن (این این آئی)مشرقِ وسطی میں امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطی کے 12 ممالک کے امریکی سفارت خانوں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ الرٹ ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کے خطرات پر جاری کیا گیا۔سیکیورٹی الرٹ میں اردن، عراق، ایران، یمن، لبنان اور شام سمیت خلیجی ممالک شامل ہیں۔امریکی حکام نے کہا کہ ایران اور اس کے حمایتی گروپ امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، خطے میں امریکی شہری پروازوں کی منسوخی اور فضائی بندش سے متعلق باخبر رہیں۔حکام کا کہنا تھاکہ امریکی شہری مشرقِ وسطی کے کشیدہ علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔



















































