جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا ، اسٹار بکس کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال، سڑکوں پر نکل آئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2024 |

نیو یارک (این این آئی) امریکی ملٹی نیشنل کافی ہاوسز کی چین اسٹار بکس کے ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا، ہزاروں ملازمین پلے کارڈز اٹھائے سڑکوں پر آگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شروع ہونے والی ہڑتال کے بعد لاس اینجلس، شکاگو، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور سینٹ لوئس میں اسٹار بکس کے متعدد کیفے بند ہوگئے ہیں۔کرسمس سے قبل 5ہزار سے زائد ملازمین ملک بھر کے اسٹورز سے کام چھوڑ کر اپنے مطالبات کی منظوری کیلیے سڑکوں پر نکل آئے۔

اسٹار بکس انتظامیہ اور یونین کے درمیان ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے، جس میں تنخواہ، عملے کی کمی اور دیگر معاملات تاحال حل طلب ہیں، جس کے باعث یہ ہڑتال کی گئی۔یونین عہدیداران کا کہناتھا کہ یہ ہڑتال کمپنی میں ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی ہڑتال ہو سکتی ہے اور یہ ہڑتالیں طاقت کا ابتدائی مظاہرہ ہیں اور یہ تو محض آغاز ہے۔اس حوالے سے جب اسٹار بکس انتطامیہ سے اس کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو اپنے ردعمل میں ترجمان نے کہا کہ اس ہڑتال سے اس کے نیٹ ورک کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا بلکہ محض اس کی چند آٹ لیٹس متاثر ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسٹار بکس کے بیشتر اسٹورز بدستور کھلے رہیں گے اور صارفین کو خدمات بدستور فراہم کی جائیں گی۔ انہیں توقع ہے کہ مجموعی آپریشنز پر اس کا بہت محدود اثر ہوگا۔کمپنی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ میں اسٹار بکس کے 10ہزار سے زائد اسٹورز ہیں، جس میں تقریبا 2 لاکھ کارکن کام کرتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ملازمین نے ایک پیشکش مسترد کی جس میں اجرت میں فوری اضافہ شامل نہیں تھا بلکہ مستقبل میں 1.5فیصد اضافے کی ضمانت دی گئی تھی۔یونین رہنمائوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹار بکس نے اپنے ملازمین کو تاحال کوئی سنجیدہ معاشی پیشکش پیش نہیں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…