ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

نومنتخب صدر ٹرمپ پیر 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدارتی انتخاب 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ صدارت کے لیے لازمی 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں بالآخر کامیاب ہوگئے، اب وہ ایک بار پھر چار سالہ مدت کیلیے وائٹ ہاؤس کے مکین بن جائیں گے۔صدارتی انتخاب کے روز آخری لمحات تک ڈیمو کریٹ امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ بازی انتہائی سخت سمجھی جا رہی تھی لیکن جیسے جیسے نتائج سامنے آنا شروع ہوئے صورتحال واضح ہوتی گئی اور ٹرمپ نے فتح کیلئے مقررہ سے زائد ووٹ حاصل کرلیے۔ امریکہ میں 130 سال کے طویل عرصے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہوں گے جو دوبار اس عہدے پر فائز ہوں گے اور 78 سال کی عمر میں امریکی صدر کے طور پر منتخب ہونے والے سب سے زیادہ عمر والے شخص بھی بن جائیں گے۔

نومنتخب صدر پیر 20 جنوری 2025 کو یو ایس کیپیٹل کمپلیکس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، یہ امریکی تاریخ کا 60 واں صدارتی حلف ہوگا۔ اس تقریب کے دوران نومنتخب صدر اپنا افتتاحی خطاب بھی کریں گے۔صدارتی انتخابات میں صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کو خدشات تھے کہ کچھ اہم “سوئنگ” ریاستوں میں انتہائی سخت مقابلے نے نتائج کو غیر یقینی بنا دیا ہوگا۔ تاہم، نارتھ کیرو لائنا، جارجیا، پنسلوانیا اور وسکونسن میں توقع سے زیادہ کامیابی اور ریپبلکن ریاستوں میں فتوحات نے ٹرمپ کو صدارت حاصل کرنے کے لئے لازمی 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ہر ریاست میں مختلف تعداد میں الیکٹورل کالج ووٹ دستیاب ہوتے ہیں۔

عام طور پر ریاستیں اپنے تمام الیکٹورل کالج ووٹ اسی امیدوار کو دیتی ہیں جو عوامی ووٹ میں فاتح قرار پاتا ہے جس کے بعد کانگریس 6 جنوری کو الیکٹورل کالج ووٹوں کی گنتی کرکے نئے صدر کے نام کی تصدیق کرتی ہے۔نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھی جے ڈی وینس اپنی ٹیم کے ساتھ صدر بائیڈن کی انتظامیہ سے اقتدار کی منتقلی کی تیاری کا کام کریں گے۔ اس دوران وہ وہ اپنی پالیسیوں کو مرتب اور حکومت کے اہم عہدوں کے لئے ممکنہ امیدواروں کی جانچ پڑتال شروع کریں گے۔اس دوران ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو قومی سلامتی کے امور سے متعلق خفیہ بریفنگز بھی ملنا شروع ہو جائیں گی۔ ساتھ ہی نئے صدر اور نائب صدر کو امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے سیکیورٹی بھی فراہم کردی جائے گی۔امریکی روایت کے مطابق موجودہ صدر کی جانب سے نئے صدر کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا جاتا ہے تاکہ تقریب حلف برداری میں شرکت اور اقتدار کی منتقلی پْرامن طریقے سے کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…