اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

دولہا نے شادی والے دن دلہن سمیت 4 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ میں دولہا نے شادی والے دن دلہن سمیت چار افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں دولہا نے شادی والے دن اپنی دلہن سمیت چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پورٹس کے مطابق 29 سالہ دولہا چترونگ سکسوک اور 44 سالہ دلہن کنچنا پچونتھوک کی شادی شمال مشرقی تھائی لینڈ میں ہوئی۔

دولہا شادی کی تقریب سے اچانک نکلا اور بندوق لے کر واپس آیا، اس نے اپنی بیوی، اس کی 62 سالہ ماں اور 38 سالہ بہن کو گولی مار دی۔ گولیاں شادی میں شریک دو مہمانوں کو بھی لگیں جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ چترونگ واقعے کے وقت کافی نشے میں تھا لیکن اس کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔

اس نے پچھلے سال بندوق اور گولیاں قانونی طور پر خریدی تھیں۔تھائی میڈیا نے پارٹی کے مہمانوں کی پولیس کو بتائی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے دوران جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ چترونگ اپنے اور کنچنا کے درمیان عمر کے فرق کے بارے میں غیر محفوظ محسوس کر رہا تھا۔لیکن پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ابھی تک قیاس آرائیاں ہیں، انہوں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور توقع ہے کہ یہ کیس جلد بند ہو جائے گا۔ چترونگ اور کنچنا شادی سے پہلے تین سال تک ساتھ رہے تھے۔چترونگ سابق فوجی اور ایتھلیٹ تھا جس نے گزشتہ سال انڈونیشیا میں آسیان پیرا گیمز میں تیراکی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

اس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ ایبلٹی اسپورٹ گیمز میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں بھی شامل تھا۔چترونگ نے تھائی لینڈ کی سرحدوں پر گشت کرنے والی پیرا ملٹری لائٹ انفنٹری فورس کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران اپنی دائیں ٹانگ کھو دی تھی۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں بندوق کی ملکیت عام ہونے کے باوجود فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہوتے ہیں۔گزشتہ ماہ بنکاک کے ایک لگژری مال میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اکتوبر 2022 میں ایک سابق پولیس اہلکار نے شمال مشرقی تھائی لینڈ میں ایک نرسری میں بندوق اور چاقو کے حملے میں 37 بچوں کو ہلاک کر دیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…