جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کل فلسطیں کی بیٹی اپنے گھر کو ٹوٹتا دیکھ کر روتی رہی اور عرب شیخ ، اسرائیل سے معاہدہ کرتے رہے

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم کہاں رہے گے؟ فلسطینی لڑکی کی پھوٹ پھوٹ اور چیخ چیخ کر دوہائی ۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی لڑکی کی دل دہلانے والی ویڈیو منظر عام پر اس وقت سامنے آئی جب اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے جارہے تھے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ لڑکی کے گھر کو بلڈوز کیا جارہا ہے اور وہ یہ منظر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو رہی ہے کہ

ساتھ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ ہم کہاں رہیں گے ، ہمارا گھر تو چھوڑ دو ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے بے شمار گھر ہیں جنہیں اسرائیلی حکومت نے اپنے طاقت کے بل پر بلڈوز کر دیا ۔ اسرائیلی حکومت ایسے سینکڑوں گھر ہیں جنہیں مسمار کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے 8جولائی تک 58سے زائد مکانات اور عمارتیں مسمار کیں جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد بے گھر ہوئے جن میں 84نابالغ بھی شامل ہیں ۔ 8جولائی کے بعد گھروں کو بلڈوز کرنے میں تیز ی آئی ہے ، مشرقی یروشلم میں اس ہفتے 7سے زائدگھر تباہ مسمار کیے گئے ہیں ۔ بے گھر ہونے والے رہائشیوں کی دل دہلا دینے والے داستانیں بھر ی پڑی ہیں جن میں ایک نوجوان لڑکی کی آہ و پکار نے پوری دنیا کے توجہ سمیٹ لی ہے لوگوں کے دل ویڈیو دیکھ کر غمگین ہو گئے ہیں ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ لڑکی اور اس کا بھائی پھوٹ پھوٹ کر رو رہے اور ساتھ بھیک مانگ رہے ہیں خدا کیلئے ہمارا گھر مت گرائو ، ہم کہاں رہیں گے ۔ ابراہیم نے بتایا کہ اس نے اپنے گھر کو قانونی تسلیم کرانے کیلئے اسرائیلی فیصلے پر اپیل کرنے کے لئے ایک وکیل سمیع الشیخ کو 50،000 سے 60،000 ڈالر کے درمیان ادائیگی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وکیل نے فیصلے کی اپیل کے لئے چار بار کوشش کی ، ان سبھی کو فوری طور پر مسترد کردیا گیا۔تب ابراہیم نے کہا ، “مجھے حیرت ہوئی جب انہوں نے کل مجھے اطلاع دی کہ میرا گھر ایک ہی دن میں منہدم کرنا پڑا ،ہم نے ان سے چند ہفتوں تک التجا کرنے کی کوشش کی ، لیکن انہوں نے میری کوششوں کو مسترد کردیا۔”اب ان کا گھر بلڈوز ہو چکا ہے جبکہ بچے گھر مسمار ہوتا دیکھ کر روتے رہے لیکن ان کی کسی نے نہ سنی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…