بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

ٹرمپ نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو ماحولیاتی’ عذاب کا پیغمبر‘ قرار دے دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2020 |

ڈیووس( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے حکومتوں کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو ماحولیاتی ’’عذاب کے پیغمبر‘‘قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ناقدین کے لیے ان الفاظ کا استعمال سویڈن کی نوجوان ماحولیاتی مہم جو گریتا تھونبرگ کی موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر

حکومت کی عدم توجہی کے حوالے سے تنقید کے بعد کیا۔امریکی سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی شروع ہونے والے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوس میں سخت تقریر کی جہاں گریتا تھونبرگ بھی ہال میں موجود سامعین میں شامل تھیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں رنگ بدلتے عذاب کے پیغمبروں اور ان کی الہامی پیش گوئیوں کو مسترد کرنا چاہیے’۔عالمی اقتصادی فورم کا 50 واں سالانہ اجلاس اسکی ریزورٹ میں ہوا جہاں موسمیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی گئی لیکن اس حوالے سے عالمی سطح پر مختلف آرا پائی گئیں۔امریکی صدر نے اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ڈیوس کا دورہ اجلاس کے حوالے سے تھا جہاں دنیا کے اہم ترین شخصیات اور ہم شان دار کام کے بعد واپس جارہے ہیں’۔مواخذے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘یہ شرم ناک ہے اور صرف دھوکا ہے’۔گریتا نے ٹرمپ سے قبل اپنے پیغام میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے ‘بنیادی طور پر کچھ نہیں کیا گیا’۔17 سالہ رضاکار کا کہنا تھا کہ ‘اس معاملے پر اس سے کہیں زیادہ توجہ کی ضرورت ہے اور یہ محض ابتدا ہے’۔انہوں نے تسلیم کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے میری مہم کو اب تک بغیر کسی تبدیلی کے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل ہوئی۔ڈیوس میں جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے رہنماو اپنے ملکوں میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے حکومتوں کی

کارکردگی اور اصلاحات کو اجاگر کر رہے ہیں وہیں ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے کہ 2016 میں پیرس معاہدے کے بعد دنیا کے چند بڑے بینکوں، انشورنس فراہم کرنیوالے اور پنشن فنڈز کے اداروں نے خام ایندھن کی کمپنیوں میں مشترکہ طور پر 1.4 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں امریکی معیشت کی کامیابیوں کی ایک لمبی فہرست دہرائی اور کہا کہ

امریکا قدرتی گیس اور تیل پیدا کرنے والا پہلا ملک ہے۔یاد رہے کہ گریتا نے گزشتہ برس منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک جذباتی تقریر کی تھی جس کے بعد انہیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی تھی۔گریتا کو اس تقریر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ہال سے باہر نکال دیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…