امریکی بحری فوجی اڈے پرنیوی اہلکار نے قیا مت ڈھا دی ، بھارتی ایئرچیف بال بال بچ گئے

5  دسمبر‬‮  2019

ہونولولو(این این آئی)امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برساں دیں۔ نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعہ کی وجوہات جاننے کیلیے

تحقیقات شروع کردی گئیں۔ واقعہ کے بعد پرل ہاربر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کے سربراہ آر کے ایس بھدوریہ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ سب محفوظ رہے۔ بھارتی ائرچیف پیسیفیک ائرفورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود ہیں اور علاقائی سیکیورٹی امور پر بات چیت کیلیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…