جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

کابل میں حکومتی کمپاؤنڈ پر حملے میں ہلاکتیں43 ہوگئیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2018 |

کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومتی کمپاونڈ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے اس واقعے میں اب تک 43 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 28 شہری بھی شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق سرکاری کمپاؤنڈ پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی،واقعے میں 20 افراد زخمی

بھی ہوئے، جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آورمارے گئے، جبکہ ایک حملہ آور حملے کے آغاز میں کاربم دھماکے میں مارا گیا تھا اس طرح واقعے میں 4حملہ آور ہلاک ہوئے۔افغان حکام نے بتایا کہ افغان فورسز نے عمارت میں پھنسے 350 افراد کو آزاد بھی کرا لیا ہے، افغان فورسز نے رات گئے عمارت کو کلیئر کیا۔واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ شام وزارت عوامی امور کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…