اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

96 سالہ خاتون کی 18 سالہ نوجوان سے شادی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)میاں بیوی کی عمروں میں فرق اکثر لوگوں کی توجہ حاصل کرتا ہے،

تاہم میکسیکو میں گزشتہ سال ہونے والی چند شادیوں میں یہ فرق غیر معمولی حد تک زیادہ رہا، جن کی تفصیلات حال ہی میں سامنے آئی ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریاست کوئنٹانا رو کے علاقے اوتھون پی بلانکو میں 96 سالہ خاتون نے 18 سالہ نوجوان کے ساتھ شادی کی۔ اس طرح دونوں کی عمروں میں 78 سال کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ شادی 2025 میں ہوئی تھی، تاہم اس کا انکشاف حال ہی میں میکسیکو کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹیٹسٹکس اینڈ جیوگرافی کی جانب سے جاری کردہ قومی اعداد و شمار کے ذریعے ہوا۔ سرکاری ریکارڈ میں جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔میکسیکو میں اسی سال عمر کے بڑے فرق کے ساتھ ایک اور شادی بھی ہوئی۔ ریاست میچواکان کے شہر موریلیا میں 96 سالہ خاتون نے 19 سالہ نوجوان سے شادی کی، جس کے نتیجے میں دونوں کی عمروں کا فرق 77 سال رہا۔اسی طرح ریاست تاماؤلیپاس کے علاقے شیکوٹینکاٹل میں بھی ایک شادی ریکارڈ کی گئی، جہاں دلہا کی عمر 90 سال جبکہ دلہن کی عمر 18 سال بتائی گئی۔

ان واقعات کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد میکسیکو میں گزشتہ سال ہونے والی غیر معمولی عمر کے فرق والی شادیوں پر لوگوں کی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…