جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’اہم ترین نشانی پوری ہوگئی،رواں سال کس مہینے میںقیامت آنیوالی ہے؟ غیر ملکی مصنف کی پیش گوئی نے دنیابھر میں ہلچل مچا دی

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے خاتمے سے متعلق کئی پیش گوئیاں اور الٹے سیدھے دعوے منظر عام پر آتے رہے ہیں اور اب ایسا ہی ایک اور سازشی نظریہ سامنے آیا ہے جس میں ڈیوڈ میڈے نامی مصنف نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ہرمجدون نامی دنیا کے خاتمے سے قبل ہونیوالی جنگ وقوع پذیر ہو کر ختم ہو چکی ہے لہٰذا دنیا کے خاتمے کی ایک اور بڑی نشانی پوری ہو چکی ہے

اور اب دنیا اکتوبر کے مہینے میں فنا ہو جائے گی اور دنیا کی فنا ایک بھٹکے ہوئے سیارے کے زمین سے ٹکرانے کے باعث ہو گی۔ غیر ملکی اخبار کی ایک رپورٹ میں ڈیوڈ میڈے نامی مصنف کی دنیا کے خاتمے کے حوالے سے پیش گوئی پر مشتمل کتاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پلانٹ ایکس نامی سیارہ اپنے مدار سے بھٹک کر ہماری زمین کی طرف بڑھ رہا ہے جو اکتوبر 2017ءمیں زمین سے ٹکرا جائے گا. پلانٹ ایکس اپنے ساتھ 7دیگر سیارے بھی زمین کی طرف لائے گاجن میں ایک نبیرو(Nibiru)نامی سیارہ بھی شامل ہے.نیبرو کے متعلق 2013ءسے پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اس کے زمین سے ٹکرانے کے باعث یہاں زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا.یہ نیلے رنگ کا بہت بڑا سیارہ ہے. بعض سازشی نظریات میں نبیرو ہی کو پلانٹ ایکس کہا گیا ہے جس کے متعلق قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ ہمارے نظام شمسی کے کنارے پر موجود ہے۔ڈیوڈ میڈے کا کہنا ہے کہ ”میں نے یہ پیش گوئی، سائنس، علم نجوم اور بائبل میں بیان کی گئی قیامت کی نشانیوں کے ذریعے کی ہے۔ بائبل میں قیامت کی ایک نشانی ہرمجدون کی جنگ ہے جو پوری ہو چکی ہے۔ چنانچہ اب قیامت میں چند ہفتے ہی باقی ہیں.“سازشی نظریات کے مطابق کئی سو سال قبل کشش ثقل کے باعث نبیرو اپنے مدار سے بھٹک گیا تھا اور اب تک یہ کئی اور سیاروں کو بھی ان کے مداروں سے باہر نکال چکا ہے. مدار سے نکلنے کے باعث

نبیرو زمین کے قریب تر آتا جا رہا ہے اور رواں سال اکتوبر میں اس سے ٹکرا جائے گا۔ ڈیوڈ میڈے کا کہنا ہے کہ ایک بائنری ستارے کی کشش نبیرو کو پرے دھکیل کر زمین کی طرف بھیجنے کا سبب بنے گی.یہ بائنری ستارہ ہوبہو سورج کی طرح کا ہے تاہم سائنسی اعتبار سے اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔دوسری جانب ناسا نے ڈیوڈ میڈے کی پیش گوئی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیرو اور دیگر ایسے بے راہرو سیاروں کے متعلق پھیلائی جانے والی کہانیاں فریب اور دھوکے بازی کے سوا کچھ نہیں۔ درحقیقت ایسا کوئی سیارہ وجود ہی نہیں رکھتا‘‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…